کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر قائمقام سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ و سپریٹنڈنٹ عبدالحمید محمد حسنی کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کاروائی ۔

کوئٹہ (نثاربلوچ)
کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر قائمقام سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ و سپریٹنڈنٹ عبدالحمید محمد حسنی کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کاروائی ۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے نے کوویڈ 19کی تیسری لہر کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 34گاڑیوں کو بند جبکہ متعدد گاڈیوں کو واپس کردیا۔اس موقع پر فوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی اورلیویز فورس کا عملہ موجود تھا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر صوبائی حکومت نے گزشتہ روز بین الصوبائی،بین الاضلاعی اور کوئٹہ شہر کی لوکل بسوں کے چلانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس سلسلے میں شکایات موصول ہونے پر سکرٹری آر ٹی اے نے جیل نور ،موسی کالونی،گاہی خان چوک،اور ہزار گنجی بس اڈوں پر چھاپہ مارکر وہاں مسافروں کو اٹھانے اور حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر گاڑیوں کو موقع پر بند جبکہ متعدد گاڑیوں کو واپس کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کویٹہ نے کہا کہ صوبے میں کورونا کی حالیہ اور خطرناک لہر جاری ہے حکومت نے عوام کی جانوں کے تحفظ اور انہیں کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے ایسے فیصلے لیے ہیں لیکن چند لوگ منافع کے لیے انسانی جانوں سے کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اگر آئندہ کوئی بھی گاڑی مسافروں اٹھنا اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب پایا گیا تو گاڑی ڈرائیور کو گرفتار جبکہ گاڑی بند کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے جس سے ہم اس مشکل سے بآسانی نکل سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں