وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب ایشا میں امن کے قیام میں بڑی مدد بنے گا ، چوھدری طاہر بشیر چیمہ

چشتیاں (عامر سہیل سے)چئیرمن ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چودھری طاھربشیرچیمہ نے کہا ھے کہ وزیر اعظم عمران خان کا حالیہ دورہ سعودی عرب کے نتیجے میں ایشیا میں امن کے قیام میں بڑی مدد ملے گی اور سعودی عرب پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی،معاشی،تجارتی، دفاعی اورسیکورٹی پراتفاق کےفیصلوں سےدوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ھونگے

اس امر کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پرتوانائی،اقتصادی،تعاون سرمایہ کاری اور روز گار کے مواقعوں میں بھرپور تعاون اور آئیندہ دس سالوں میں دس ملین افرادی قوت لینےکےسلسلہ میں ورک فورس کازیادہ حصہ پاکستان سے لینے کے فیصلوں سے پاکستان کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران عوام کومزید خوشخبریاں ملیں گی اوردورہ بڑےدورس نتائج کا حامل ھوگامزید برآں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 72سالوں سے محرومیوں کے شکار عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتےھوئےوسائل کارخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ھےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے چار کروڑ عوام کے مسائل انکے گھروں کے نزدیک حل کرنے کاتاریخ ساز اقدام ھےجسکو جنوبی پنجاب کے عوام کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے عوام کے دکھ درد کوبخوبی سمجھتے ہیں ہماری سیاجدوجہد کا محور خدمت خلق ھےوزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب میں ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع ھو رہاھے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کےعوام کی محرومیوں کو خوشحالی میں بدلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں