مظفرگڑھ ضلع بھر میں 528 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے ، ڈی پی او، حسن اقبال

مظفرگڑھ ( بیوروچیف) ضلع بھر میں 528 مقامات پر نمازعید الفطر کے اجتماعات ہوں گے امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال

تفصیل کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ گا اور ملک دشمن ، جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے 1500 سے زائد پولیس آفسیران ملازمین سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ڈی پی او مظفرگڑھ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر ضلع بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کر کے مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے بازاروں میں پکٹس لگائی گئی ہیں، مرکزی شاہراہوں اور اہم چوکوں پر پولیس کی طرف سے ناکہ بندیاں لگائی گئی ہیں، ضلع کے داخلہ و خارجی راستوں کی چیکنگ کیلئے خصوصی انتظامات کیئے گئے ہیں، ڈی پی او محمد حسن اقبال کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کی خوشیو ں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض انتہائی بہادری اور جذبہ حب الوطنی سے سر شار ہو کر انجام دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے بتایا کہ ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ ، لیڈیز پولیس QRF، پولیس موبائلز کے دستے ضلع بھر میں مسلسل اضافی گشت کرینگے جبکہ ضلع پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سر انجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاۓ گا۔عید کے موقع پر ون ویلنگ ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جن کی روک تھام کے لئے علیحدہ سے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ان کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گی ۔ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اس مکروہ دھندہ میں ملوث اور زہریلی شراب بنانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے۔ جبکہ لاوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ضلع بھر میں امن و امان قاٸم رکھنے SHOs کو ہدایت جاری کردی گٸ ہیں کہ شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے لۓ اپنے اپنے علاقے میں حساس مقامات و دیگر جگہوں پر زیادہ سے زیادہ سرچ آپریشن کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند کے بارہ میں اطلاع ریسکیو15،مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر 0669200330, 0669200331,*
*0669200321*
*0662425030 پر دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں*

اپنا تبصرہ بھیجیں