اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے شہر کا دورہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں،

چشتیاں (عامر سہیل سے) اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کا کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہر کا دورہ
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی

اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نےکہاھےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ھدایات پر پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کےلئے مؤثر اقدامات کیے جارھےہیں عیدالفطر کے موقع پر فیس ماسک پہننے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کےعلاوہ دیگر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کروایاجائیگاانہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاھیےکہہ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کرونا وائرس کی حالیہ لہر سےبچا جاسکےانہوں نے کہا کہ عوام جتنا اپنے گھروں میں رہیں گے اتنامحفوظ رہیں گےخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے شہر کے مختلف بازاروں کا وزٹ کیااوراس موقع پر حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی دکانیں سیل کیں اور مقدمات درج کر کے تین دکانداروں کو پابند سلاسل کیاانہو نے شہریوں کو وارننگ جاری کرتے ھوئے مزید کہا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں