آصف نامی نوسر باز کی سادہ لوح لوگوں کے ساتھ 11 کروڑ کی لوٹ مار اعلی حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ

کوئٹہ ( نثار احمد بلوچ)

کوئٹہ کے رہائشی آصف نامی نوسر باز شخص کی سبی اور کراچی کے سادہ لوح لوگوں کے ساتھ پٹرولیم کا جھانسہ دے کر 11کروڑ کی لوٹ مار قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،

تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی محمد آصف نے پٹرولیم کے کاروبار کا جھانسہ دے کر کراچی اور سبی کے لوگوں کو لوٹنے میں کامیاب سادہ لوح لوگوں کو پٹرولیم کے کاروبار کے نام پر 11کروڑ کا چونا لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس سے علاقہ کے لوگوں میں غصہ کی فضاء ہے کراچی اور سبی کے متاثرہ شہریوں زین ،دائم خان و دیگر نے ایف آئی اے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری لوگوں کے ساتھ فراڈ کرنے والے آصف نامی شخص کی گرفتاری اور اس فراڈ میں لوٹنے والے معصوم لوگوں کی ریکوری کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں