چشتیاں سستا رمضان بازار کی بندش سے عوام کا یوٹیلیٹی سٹورز پر رش. کورونا ایس او پیز کی دھجیاں

چشتیاں (تحصیل رپورٹر)
سستا رمضان بازار کی بندش سے عوام کا یوٹیلیٹی سٹورز پر رش.
کورونا ایس او پیز کی دھجیاں

تفصیلات کے مطابق
پنجاب حکومت کے 27 رمضان المبارک کو سستا رمضان بازار کی بندش کے غیر دانشمندانہ فیصلے کے بعد معصوم بچوں سمیت شہری کرونا سے بے خوف ہو کر یوٹیلٹی سٹور سے
آٹےاور چینی کے حصول کے لیے روزے کیساتھ سخت دھوپ میں قطار بنائے کھڑے ہیں
ملک بھر کے مجبور کسان عدم سہولیات اور حکومتی عدم تعاون کے باوجود لاکھوں ٹن گنا اور گندم کی فصل ملک کی غذائی ضرورت سے وافر پیدا کرتے ہیں اسکے باوجود شہریوں کو مناسب دام میں آٹے اور چینی کا حصول مشکل ہونے کیساتھ ساتھ گھنٹوں لائنوں میں کھڑے رہنے سے احساس محرومی پیدا ہوگیا ہے
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی تہوار عید الفطر کے موقع پر اشیاء ضروریہ کی مناسب داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں