چشتیاں اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی

چشتیاں (عامر سہیل سے) اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے کہا ھے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ھدایات پرچشتیاں کےعوام کو اشیاء ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کویقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارھے ھیں اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں نےشہرکےمختلف مقامات پرگوشت سرکاری نرخ سے زیادہ بیچنے اور بغیر ماسک خرید وفروخت کرنےوالوں کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے10افراد کےخلاف چشتیاں اورڈاہرانوالہ میں مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ھےاسسٹنٹ کمشنر چشتیاں محمد اکمل نے کہا ھے کہ چشتیاں اور گردونواح علاقوں کے عوام کو اس مرتبہ سرکاری ریٹ پرگوشت مہیا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کوچاھیےکہ سرکاری ریٹ پر گوشت خریدیں ۔ سرکاری ریٹ بیف 350 سے 400 روپے کلو اور مٹن800 روپے کلو تک ہے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے کہا کہ مہنگے داموں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں پر جرمانے نہیں بلکہ مقدمات درج ھونگے عید کے دنوں میں گوشت اوردیگر اشیاء خوردونوش مہنگا بیچنے پر سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت صارفین کے مفادات کے تحفظ اور گرانفروشوں کی حوصلہ شکنی کے لیے تحصیل چشتیاں میں 9پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کاروباری مراکز اور دکانوں پر قیمتوں کی چیکنگ کررھےہیں انہوں نےعلی الصبح فروٹ وسبزی منڈی کا اچانک دورہ کیااور اس موقع پر پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی اور قیمتوں کاجائزہ لیا انہوں نے کہا کہ چشتیاں میں معیاری اشیاء خوردونوش کی کم قیمت پر فراہمی کے لیے انتطامیہ مصروف عمل ھےگرفتار ھونیوالوں میں محمد ارشاد،محمد ندیم،محمدنعمان،حبیب اللہ،محمد جاوید،نعیم احمد،محمدرفیق،محمد منیر اور محمد شہباز شامل ہیں۔۔۔عامرسہیل تحصیل رپورٹر چشتیاں

اپنا تبصرہ بھیجیں