روزنامہ دی جرنل اور جرنل نیوز ٹی ویHD کی افتتاحی تقریب کا اہتمام

کراچی (سٹاف رپورٹر)
روزنامہ دی جرنل اور جرنل نیوز ٹی ویHD کی افتتاحی تقریب کا اہتمام

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرنلسٹ پریس کلب کے ہیڈ آفس میں افطاری کا انتظام کیا گیا ۔
( بانئ و صدر ) JPC & JHWO جناب محمد اکرم بھٹی صاحب کی سرپرستی یمیں دعوت افطار میں مختلف اخبارات کے صحافیوں اور کالم نگار و بیورو چیف، رپورٹرز اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی ۔ قبل افطار مسلم امہ اور پاکستان کی خوشحالی کیلئے ، کورونا وائرس کے باعث فوت ھونے والے افراد کی بلندئ درجات و مغفرت کیلئے ، اور کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے اور بالخصوص نئے نیوز چینل اور اخبار ” دی جرنل ” کی کامیابی اور دی جرنل اخبار و نیوز چینل کے تمام ساتھیوں کیلئے نیک خواہشات کے ساتھ دعائیں کی گئیں کہ اللہ تعالی ” دی جرنل اخبار و نیوز چینل کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور بے باک صحافت اور مظلوموں کی آواز بننے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ( آمین ثمہ آمین ) اس موقع پر جرنلسٹ پریس کلب اور جرنلسٹ اینڈ ھیومن ویلفیئر آرگنائزیشن سندھ رجسٹرڈ کے بانئ و صدر محمد اکرم بھٹی صاحب اور ان کی تمام ٹیم نے “دی جرنل اخبار و نیوز چینل ” کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی تمام زھنی،جسمانی اور تحریری صلاحیتوں کے ساتھ دی جرنل اخبار و نیوز چینل کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنے بھر پور تعاون پیش کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں