بہاول پور ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے ساتھ عیدالفطر اورکرائم کے حوالے سے میٹنگ

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)

ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوزکے ساتھ عیدالفطر اورکرائم کے حوالے سے میٹنگ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور حسن مشتاق سکھیرا نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی جس میں عید الفطر کے حوالے سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیاعیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں،ضلع بھرمیں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے،ڈی پی اومیٹنگ میں ڈی پی اونے ضلع بھر میں ہونے والے کرائم کے حوالے سے تھانہ وائز جائزہ لیاجرائم پر قابو پانا پولیس کا بنیادی فرض ہے جرائم کی شرح میں مزید کمی کے لیے اقدامات کریں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے اور مجرمان اشتہاری گرفتار کیے جائیں ،حکومت کی طرف سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرائیں،ڈی پی اوحسن مشتاق سکھیرا

اپنا تبصرہ بھیجیں