ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عید کے 3 روز بند رہیں گے

ملک بھر میں کورونا ویکسینیشن مراکز عید الفطر کے 3 روز بند رہیں گے۔

ترجمان وزارت نیشنل سروسز کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن مراکز میں لوگ ویکسین معمول کے مطابق لگواسکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ عید کے بعد بھی ویکسینیشن کی ڈبل شفٹ برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں عید الفطر پر 10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں