فطرے اور فدیے کی کم ازکم رقم 140 روپے فی کس ہے، مفتی منیب

رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے صدقہ فطر، فدیہ اور روزے کے کفارے کے نصاب کا اعلان کر دیا۔

مفتی منیب الرحمان کے مطابق فطرے اور فدیے کی کم ازکم رقم 140روپے فی کس ہے لہٰذا اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ اور فدیہ اداکریں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو کے نصاب سے 320روپے اور کھجور کے نصاب سے 960 روپے فطرہ ہوگا جبکہ کشمش کے نصاب سے فطرہ و فدیہ 1920روپے بنتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں